پی ایس ایل، سب سے آگے کون سے کھلاڑی؟

پاکستان سپر لیگ اب اہم ترین پلے آف مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف دو، دو مقابلے کھیلے یعنی سب نےکل دس مقابلوں میں شرکت کی۔ ان مقابلوں کے بعد کن کی انفرادی کارکردگی نمایاں رہی؟ آئیے دیکھتے ہیں۔…

پہلے کراچی کون جائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ کا لگ بھگ ایک ماہ کا سفر اب اپنے آخری پڑاؤ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سفر کے دوران ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز تو راستے ہی میں ہار ہار چکے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ابھی اعزاز کی دوڑ…

کراچی کوالیفائر میں، ملتان باہر

پاکستان سپر لیگ 2018ء کے پہلے مرحلے کے آخری مقابلے میں کراچی کنگز نے فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف پلے-آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہے بلکہ ملتان سلطانز کو بھی باہر کردیا ہے۔ اب پاکستان سپر لیگ کا اگلا مرحلہ…

کامران اکمل چھا گئے، پشاور زلمی پلے-آف میں

پشاور زلمی نے "مارو یا مر جاؤ" کی صورت حال میں لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے-آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کا سہرا کامران اکمل کی اس اننگز کو جاتا ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل…

پی ایس ایل، راؤنڈ مرحلے کے آخری دن فیصلہ کن مقابلے

پاکستان سپر لیگ سیزن III میں تمام چھ ٹیموں کے مابین 10، 10 مقابلوں کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا۔ کوئٹہ اور ملتان پہلے ہی 10 میچز مکمل کر چکے ہیں جبکہ بقیہ چاروں کے آج مکمل ہو جائیں گے۔ اس وقت صورتحال کچھ یوں ہے کہ اسلام آباد…

قومی ٹیم میں نوجوانوں کی شمولیت کا امکان روشن

پاکستان سپرلیگ کے جاری سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقامی نوجوانوں کو محنت کا پھل فوراً مل سکتا ہے کیونکہ کیونکہ قومی سلیکشن کمیٹی نے عندیہ دیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع…

پشاور کی امیدیں زندہ، کراچی کی بڑی ناکامی

پاکستان سپر لیگ III کے پلے-آف مرحلے تک پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ پشاور زلمی اپنے آخری دونوں میچز جیتے۔ سو اس نے کراچی کنگز کو 44 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر آدھی منزل تو طے کرلی ہے۔ کامران اکمل کے شاندار 75 رنز کی مدد سے 181 رنز کا…

لاہور کی مسلسل تیسری کامیابی

پاکستان سپر لیگ میں جہاں لاہور قلندرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری تھا، اب فتوحات رکنے میں نہیں آ رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی مضبوط ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر لاہور نے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ لی ہے اور اسے اگر اپ سیٹ کہا جائے تو بے جا نہیں…

پاک-ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طویل کوششیں، اور عوام کی دعائیں، بارآور ثابت ہو رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز کی آمد بالآخر پاکستانی میدانوں میں کرکٹ ک قحط کو مٹانے کے لیے بارش کے ابتدائی قطروں میں سے ایک بنے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اگلے…

متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے آخری مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔ لاہور قلندرز کے باہر ہو جانے کے بعد اب باقی ٹیمیں پلے-آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے…