زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنے کم ترین اسکور پر ڈھیر

لگتا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست نے انگلینڈ کے حوصلے پست کر دیے ہیں۔ اس کی "مہان" بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ ون ڈے سیریز کے آغاز ہی پر انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنی تاریخ کے سب سے کم اسکور پر ڈھیر ہو گیا ہے۔

پانڈیا کا دِن، بٹلر کے عہد کا مایوس کن آغاز

یہ ہاردِک پانڈیا کا دن تھا، بیٹنگ کرنے آئے تو حریف کے چھکے چھڑا دیے اور باؤلنگ کرنے آئے تو ان کی گلِیاں اُڑا کر رکھ دِیں۔ پہلے بلے بازوں میں سب سے نمایاں رہے اور پھر بہترین باؤلر بھی بنے۔ ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت بھارت نے پہلے ٹی

[آج کا دن] بھارت کو جیت کا جنون دینے والا دھونی

اگر یہ سوال کیا جائے کہ بھارت کی کرکٹ کو صرف دو حصوں میں تقسیم کریں، تو شاید بہت سے لوگ اسے آزادی سے پہلے اور اُس کے بعد کے دَور میں تقسیم کریں گے۔ کچھ ورلڈ کپ 1983ء کی ناقابلِ یقین فتح سے تاریخ کو دو حصوں میں بانٹیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ

انگلینڈ کی تاریخی کامیابی، بھارت کے خلاف سیریز برابر کر دی

انگلینڈ کو گویا "اب تو عادت سی ہے" ہدف کا تعاقب کرنے کی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کرنے کے بعد بھارت کے خلاف کہیں زیادہ بڑا اور مشکل ہدف ایسے حاصل کر لیا، جیسے کچھ تھا ہی نہیں۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ

بوم بوم بمراہ! اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 35 رنز

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007ء کا وہ بدنامِ زمانہ اوور پھینکا تھا، جس میں بھارت کے یووراج سنگھ نے تمام چھ گیندوں پر چھکے لگائے تھے۔ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی اور ساتھ ہی کروڑوں شائقین کو ایک ناقابلِ فراموش یاد نصیب ہوئی۔

اینڈرسن تو پجارا کے پیچھے ہی پڑ گئے

انگلینڈ اور بھارت کے مابین پانچواں و آخری ٹیسٹ ایجبسٹن، برمنگھم میں جاری ہے۔ سیریز پچھلے سال چار ٹیسٹ میچز کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی اور پانچواں مقابلہ اب تقریباً 10 ماہ بعد کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران بہت کچھ بدل چکا ہے، دونوں ٹیموں کے

بھارت، ایک سال میں آٹھواں کپتان

بھارت نے گزشتہ سال انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ ابتدائی چار ٹیسٹ میں ‏2-1 کی برتری کے ساتھ ناقابلِ شکست مقام بھی حاصل کر لیا لیکن کووڈ-19 پھوٹ پڑا اور آخری و فیصلہ کن ٹیسٹ ملتوی ہو گیا۔ تقریباً 10 ماہ بعد اب پٹودی ٹرافی کا آخری ٹیسٹ

بھارت آئرلینڈ کے ہاتھوں بال بال بچ گیا

بھارت آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت گیا، بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہے کہ شکست سے بال بال بچ گیا۔ آئرلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ نمبر وَن بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ معاملہ آخری گیند تک جا پہنچا، جہاں آئرلینڈ کو

فیصلہ کن مقابلہ بارش کی نذر، بھارت-جنوبی افریقہ سیریز برابر

جنوبی افریقہ آتے ہی چھا گیا، بھارت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور پھر سب کی نظریں جم گئیں بنگلور پر ، جہاں سیریز کا فیصلہ ہونا تھا۔ لیکن 'اینٹی کلائمیکس' دیکھیں بارش نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کو ایسا گھیرا میچ ہی کا خاتمہ کر دیا۔ یوں ایک

[آج کا دن] جب پاکستان چیمپیئنز کا چیمپیئن بنا

آج 18 جون ہے، وہی دن جب 2017ء میں پاکستان چیمپیئنز کا چیمپیئن بنا تھا۔ تاریخ کا سب سے بڑا پاک-بھارت مقابلہ، جسے اربوں نے دیکھا، جھلکیاں کروڑوں مرتبہ دیکھی گئی ہوں گی، اس میچ پر لاکھوں صفحات لکھے اور پڑھے بھی گئے ہیں اور زیادہ تر کا آغاز