ٹیگ محفوظات

ایشیا کپ 2022ء

ناقابلِ یقین مقابلہ، سری لنکا سپر 4 میں، بنگلہ دیش باہر

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو وکٹوں سے شکست دے دی اور یوں ایشیا کپ 2022ء کے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ یہ ایسا مقابلہ تھا جو کبھی ایک حریف کے حق میں گیا تو کبھی دوسرے کے پلڑے میں۔ یہاں تک کہ سری لنکا نے

[ریکارڈز] روہت شرما 3,500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف بھارت کامیاب ہوا اور تمام تر توجہ سوریا کمار یادَو لے گئے۔ ان کی 26 گیندوں پر 68 رنز کی طوفانی اننگز اور چھ شاندار چھکے آخر میں فتح اور شکست کے درمیان فرق ثابت ہوئے۔ لیکن اس مقابلے کے دوران ایک اہم سنگِ

سوریا کمار کی بلند پرواز، بھارت سپر 4 میں

بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ اس کامیابی میں اہم ترین کردار سوریا کمار یادَو کی طوفانی بلے بازی کا رہا، جنہوں نے صرف 26 گیندوں پر چھ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کے ذریعے ناٹ آؤٹ 68 رنز

بنگلہ دیش زدرانوں کے ہتھے چڑھ گیا، افغانستان سپر 4 میں

افغانستان نے سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کو بھی بُری طرح شکست دیتے ہوئے ایشیا کپ 2022ء کے سپر 4 مرحلے میں جگہ پا لی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں افغانستان نے 7 وکٹوں کی شاندار فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کی نمایاں تھی جھلک

دبئی میں پانڈیا کا دن، بھارت کی پاکستان پر سنسنی خیز فتح

بھارت نے ہاردک پانڈیا کی غیر معمولی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز لیا ہے۔ گو کہ پاکستان صرف 148 رنز کے ہدف کے دفاع کر رہا تھا لیکن معاملہ آخری اوور تک لے گیا لیکن پانڈیا-جدیجا نصف

ایشیا کپ میں افغانستان کا زبردست آغاز، سری لنکا چت

افغانستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے کراری شکست دے کر ایشیا کپ کے آغاز پر ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ افتتاحی میچ میں افغانستان نے کھیل کے ہر شعبے میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کیا۔ باؤلنگ کی تو سری لنکا کو صرف 105 رنز پر ڈھیر کر دیا،

پاکستان اور بھارت عرب امارات میں، ایک تاریخ، ایک عہد

بالآخر وہ دن آ پہنچا جس کا ہمیں انتظار تھا۔ پاکستان اور بھارت اتوار 28 اگست کو دبئی کے "رِنگ آف فائر" میں مقابل ہوں گے۔ یہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کا 30 واں مقابلہ ہوگا اور شاید آپ کے لیے حیرت بات ہو کہ آج تک کھیلے گئے

پاکستان کو ایک اور دھچکا، محمد وسیم بھی زخمی

شاہین آفریدی کا زخمی ہو جانا کیا کم دھچکا تھا کہ پاکستان کے محمد وسیم بھی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کمر کی تکلیف نے محمد وسیم کو کم از کم تین ہفتے کے لیے کرکٹ سے دُور کر دیا ہے۔ یوں حسن علی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں

ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان کے یادگار ترین میچز

ایشیا کا اگلا بادشاہ کون ہوگا؟ اس کے لیے معرکہ آرائی ہفتہ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہونے والی ہے۔ جہاں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ مقابل ہوں گے۔ 2016ء کی طرح اِس بار بھی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایشیا کپ کوالیفائر کے چھٹے مقابلے میں ہانگ کانگ نے یاسم مرتضیٰ کی نصف سنچری اور بابر حیات کے ناٹ آؤٹ 38 رنز کی بدولت با آسانی آٹھ وکٹوں سے