ٹیگ محفوظات

انگلستان پاکستان 2018ء

پاکستان تین دن میں ڈھیر، سیریز برابر

انگلینڈ نے شاندار گیندبازی کی بدولت پاکستان کو تیسرے ہی دن قابو کر لیا اور دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 55 رنز سے جیت کر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے دوسرے و آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل میزبان دستے نے 302 رنز پر 7…

پاکستان کی کامیابی، کس نے کیا کہا؟

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کئی پہلوؤں سے یادگار ہے۔ ایک تو یہ بالکل نوآموز ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے، وہیں محمد عباس کی صورت میں نئے ستارے کے ابھرنے کا بھی اعلان ہے۔ پاکستان کی اس کامیابی کو کس نے کن الفاظ میں سراہا؟…

یہ لارڈز پر سب سے شاندار کامیابی ہے، وقار یونس

انگلینڈ کے خلاف "کرکٹ کے گھر" لارڈز میں کامیابی حاصل کرنے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟ البتہ سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ یہ اس میدان پر حاصل کردہ پاکستان کی سب سے شاندار کامیابی ہے۔ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن ہی انگلستان…

نوجوانان پاکستان تجربہ کار انگلستان پر حاوی؛ 9 وکٹوں سے جیت!

پاکستان کے نوجوان اسکواڈ نے مضبوط اور تجربکار حریف انگلستان کو لارڈز کے تاریخی میدان میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں 1 - 0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلستان اور پاکستان کے مابین جاری ٹیسٹ کے چوتھے دن میزبان ٹیم…

انگلینڈ یقینی شکست سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا

جوس بٹلر اور نوجوان ڈومینک بیس کے درمیان 125 رنز کی ناقابل شکست رفاقت نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز یقینی شکست سے بچا لیا۔ ان دونوں کی وجہ سے انگلینڈ کو پاکستان پر 56 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور ابھی اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔…

آئندہ اسمارٹ واچز نہ پہنیں، پاکستانی کھلاڑی کو تنبیہ

پاکستان کے کھلاڑی کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ میدان میں اسمارٹ واچز پہن کر نہ کھیلیں کیونکہ ان کے چند کھلاڑیوں کے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز ایسا کرتے دیکھا گیا تھا۔ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق میدان میں اسمارٹ واچ کا استعمال غیر قانونی…

بابر اعظم زخمی ہوکر دورے سے ہی باہر ہوگئے

پاکستان کے مستند بیٹسمین بابر اعظم اپنی کلائی کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ لارڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش باؤلر بین اسٹوکس کی ایک گیند ان کے بازو پر لگی تھی۔ اس وقت بابر 68 رنز پر…

پاکستان لارڈز میں چھا گیا، برتری 166 رنز تک پہنچ گئی

پاک-انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی گیند بازوں کے نام رہا تھا اور دوسرے دن بلے باز چھائے رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر چار نصف سنچریوں کے ساتھ پاکستان کے اسکور کو 350 رنز تک پہنچا دیا ہے۔ یوں پاکستان 166 رنز کی برتری حاصل کر چکا ہے اور…

حسن اور عباس کے سامنے انگلستان ڈھیر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر پاکستانی نوجوان گیندبازوں کے نام رہا جنہوں نے انگلش بلے بازوں کو ہمہ وقت زچ کیے رکھا اور پوری ٹیم کو 184 رنز پر ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ حسن علی اور محمد عباس نے 4، 4…

اظہر علی اور اسد شفیق، مکی آرتھر کی امیدوں کا مرکز

پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ امیدیں اسد شفیق اور اظہر علی کی تجربہ کار جوڑی سے وابستہ کر رکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ موجودہ دورے کے آغاز پر آئرلینڈ کے خلاف اظہر علی کوئی رنز نہیں بنا سکے…