ٹیگ محفوظات

پاکستان سپر لیگ 2018ء

لاہور کی مسلسل تیسری کامیابی

پاکستان سپر لیگ میں جہاں لاہور قلندرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری تھا، اب فتوحات رکنے میں نہیں آ رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی مضبوط ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر لاہور نے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ لی ہے اور اسے اگر اپ سیٹ کہا جائے تو بے جا نہیں…

متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے آخری مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔ لاہور قلندرز کے باہر ہو جانے کے بعد اب باقی ٹیمیں پلے-آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے…

شاہین آفریدی کے لیے شاباش!

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مقابلے نے جہاں ڈرامے اور سنسنی خیزی کے ریکارڈ توڑے، وہیں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کا آمنا سامنا ہونے پر ایک ایسا منظر بھی دیکھا جو ہمارے معاشرے میں بڑوں کے احترام کی عملی مثال بن سکتا…

سپر اوور میں لاہور کامیاب و کامران، کراچی کی مایوس کن شکست

اے کاش کہ لاہور کو کچھ دن پہلے ہوش آ جاتا اور وہ چند ایسی کامیابیاں حاصل کرلیتا تو اب بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوتا۔ بہرحال، اب تو ایسا ممکن نہیں لیکن جاتے جاتے لاہور نے شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا ایک اور یادگار اور سنسنی…

پشاور کو پھر شکست، کوئٹہ بن گیا نمبر ون!

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ایک مرتبہ پھر شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد پر کافی وقت سے ایک فاتحانہ اننگز ادھار تھی، جو انہوں نے آج اتار دیا ہے اور یہ کوئٹہ کے…

ملتان کو کراری شکست، کراچی کنگز چھا گئے

کراچی کنگز نے اہم ترین مقابلے میں ملتان سلطانز کو 63 رنز کی بھاری شکست دے دی ہے اور یوں نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے بلکہ ملتان کے لیے بھی سنگین مسائل کھڑے کردیے ہیں۔ دبئی میں ہونے والا اس مقابلے کی خاص بات تھی گرما…

پی ایس ایل 3 کی بہترین باؤلنگ اور عمر گل

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دونوں پوائنٹس ٹیبل میں نمبر ایک پوزیشن کا مزا چکھنے کے بعد اب نیچے آ گئے ہیں۔ اب یہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بادشاہت ہے لیکن تمام ٹیموں کے درمیان بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔ نمبر ایک سے لے کر نمبر پانچ تک سب ٹیمیں ایک…

مسلسل چار کامیابیاں، اسلام آباد ٹاپ پر

اگر آپ نے ابھی تک اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنجیدہ نہیں لیا تھا تو خبردار ہو جائیے، مسلسل چوتھا مقابلہ جیت کر وہ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک بن گئے ہیں۔ پشاور زلمی کے خلاف اہم مقابلے میں مصباح الیون نے 26 رنز کی واضح کامیابی حاصل کی ہے اور ثابت…

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے!

بالآخر… بالآخر لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ سیزن 3 میں پہلا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے، وہ بھی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر موجود ملتان سلطانز کے خلاف کہ جسے قلندروں نے چھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سلطانوں کی…

کراچی عرش سے پھر فرش پر

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں ابتدائی چاروں مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے بعد کراچی مسلسل دو ناکامیاں سہہ چکا ہے اور اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جو گھاؤ لگایا ہے، وہ بہت گہرا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی جیسے چھوٹے فارمیٹ میں 67 رنز کی بھاری شکست…