ٹیگ محفوظات

آج کا دن

[آج کا دن] تاریخ کا بد ترین ورلڈ کپ فائنل

اگر اسے کرکٹ تاریخ کا ناکام ترین ورلڈ کپ اور بد ترین فائنل کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ یہ 2007ء میں آج کا دن یعنی 28 اپریل تھا جب برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ورلڈ کپ 2007ء کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ ایک طرف مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن بننے والا آسٹریلیا

[آج کا دن] شعیب اختر اور 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ

یہ اپریل 2002ء تھا۔ نائن الیون کے بعد پاکستان کا پہلا مکمل دورہ کرنے والی ٹیم نیوزی لینڈ تھی جو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی تھی۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے آج ہی کے دن یعنی 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا

[آج کا دن] جب بنگلہ دیش نے سارے حساب برابر کر دیے

ورلڈ کپ 1999ء میں پاکستان کے خلاف کامیابی بنگلہ کرکٹ کا نقطہ عروج سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کے خلاف ناقابلِ یقین کامیابی کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ اب بنگلہ دیش کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ کچھ ہی عرصے میں اسے ٹیسٹ اسٹیٹس تک دے دیا گیا لیکن

[آج کا دن] شارجہ کا "وہ" چھکا!

‏"میں 113 گیندوں پر 110 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھا اور گیند مجھے بخوبی نظر آ رہی تھی۔ مجھے یقین تھا کہ گیند بلّے پر آئی تو اس کی منزل باؤنڈری ہی ہوگی۔ میں نے فیلڈنگ کا ایک مرتبہ پھر معائنہ کیا۔ اعصابی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کی اور اللہ سے

[آج کا دن] میانداد کا جانشیں سلیم ملک

کرکٹ کی بائبل سمجھے جانے والے میگزین 'وزڈن' نے انہیں 1988ء میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ وہ پاکستان کے کپتان بھی بنے، کئی یادگار فتوحات میں حصہ ڈالا لیکن پھر میچ فکسنگ کا داغ لگا اور عمر بھر کی پابندی کا شکار ہو گئے۔ آج یعنی 16 اپریل

[آج کا دن] کانپور میں لالا کی طوفانی سنچری

شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی ہی اننگز سے تہلکہ مچا دیا تھا۔ 37 گیندوں پر تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی اور سالوں تک کوئی بلے باز اس ریکارڈ کے قریب بھی نہیں پہنچ پایا۔ لیکن افسوس کی بات یہ تھی کہ یہ اننگز بہت کم لوگوں

[آج کا دن] محمد عامر، پاکستان کرکٹ کا فینکس

پاکستان میں کرکٹ دیکھنے والے کم عمر شائقین نے وسیم اکرم کو اپنے زمانے میں باؤلنگ کرواتے تو نہیں دیکھا ہوگا، لیکن کوئی غم نہیں کیونکہ انہوں نے محمد عامر کو ضرور دیکھا ہے۔ ایک ایسا باؤلر جسے دنیا 'نیا وسیم اکرم' کہتی تھی، جو صرف 17 سال کی

[آج کا دن] برائن لارا ہارے ہوئے لشکر کا بہادر

ایک زمانہ تھا کہ دنیائے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے کوئی ٹک نہ پاتا تھا لیکن ہر عروج کو زوال ہے جناب! بالآخر کالی آندھی کا زور بھی ٹوٹ گیا اور یہ ہوا کا جھکڑ بن کر رہ گئی۔ لیکن جاتے جاتے انفرادی سطح پر ہی سہی، لیکن کئی بڑے نام ویسٹ

[آج کا دن] فخرِ پاکستان، فخر زمان

ورلڈ کپ ون ڈے کا ہو یا ٹی ٹوئنٹی کا، یا پھر چیمپیئنز ٹرافی، بھارت کا سامنا کرتے ہی پاکستان کی "کانپیں ٹانگ جاتی ہیں"۔ لیکن اُس دن، 18 جون 2017ء کو، منظر ہی کچھ اور تھا۔ لندن کے تاریخی میدان اوول میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں

[آج کا دن] پاکستان کا شاہین

وسیم اکرم صرف ایک باؤلر نہیں بلکہ ایک عہد تھے، ایک دور جس نے دنیا کو متاثر کیا۔ پھر بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلرز کی ایک پوری کھیپ پاکستان سے نکلی۔ وہاب ریاض سے محمد عامر، جنید خان اور آج کے دن پیدا ہونے والے شاہین آفریدی تک۔