ٹیگ محفوظات

آج کا دن

[آج کا دن] دنیائے کرکٹ کا مردِ درویش

ہاشم آملا، یہ نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اپنے زمانے میں ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں طرز کی کرکٹ کے نمبر ون بلے باز، جنہوں نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

[آج کا دن] ملتان میں 'ویرو' کا طوفان

آپ کو شاید یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد ابتدائی 72 سال تک بھارت کا کوئی بیٹسمین ٹرپل سنچری نہیں بنا پایا تھا۔ یہ کارنامہ سب سے پہلے آج کے دن یعنی 29 مارچ 2004ء کو وریندر سہواگ نے انجام دیا۔ وہ بھی کس کے خلاف؟

[آج کا دن] ایک اور بنگلور، پاکستان کی یادگار فتح

پاکستان نے 1987ء میں بھارت کے خلاف بھارت میں پہلی بار کوئی سیریز جیتی تھی اور سیریز کا فیصلہ کُن معرکہ بنگلور میں کھیلا گیا تھا۔ 18 سال بعد اسی شہر میں پاکستان نے ایک اور یادگار کامیابی حاصل کی، جو آج یعنی 28 مارچ ہی کے دن ملی۔ یہ 2005ء کے

آج پاکستان کرکٹ تاریخ کا یادگار ترین دن

یقین نہیں آتا کہ اس یادگار دن کو آج 30 سال گزر گئے ہیں۔ یہ 1992ء میں 25 مارچ ہی کا دن تھا جب پاکستان نے پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ایک ایسا کارنامہ جو پاکستان نہ پہلے کبھی انجام دے پایا اور نہ اس کے بعد کبھی کر سکا۔

[آج کا دن] ملتان کے سلطان کی آمد کا اعلان

ورلڈ کپ 1992ء میں پاکستان کو ابتدائی مقابلوں میں پے در پے شکستیں ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز سے پہلا مقابلہ 10 وکٹوں سے ہارا، زمبابوے سے جیتا تو انگلینڈ نے 72 رنز پر ڈھیر کر دیا اور بارش نے یقینی شکست سے بچایا۔ پھر بھارت اور جنوبی افریقہ سے دو اہم

آج پاکستان کرکٹ تاریخ کا بد ترین دن

ورلڈ کپ 2007ء تاریخ کے بدترین ٹورنامنٹس میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ کیوں؟ اس کی کئی وجوہات تھیں۔ ایک تو سب سے زیادہ ناظرین رکھنے والے پاکستان اور بھارت پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئے اور پھر فائنل میں جو ہوا وہ بھی کسی مذاق سے کم نہیں تھا۔

[آج کا دن] جب لاہور کولمبو بن گیا

یہ ورلڈ کپ کا فائنل تھا اور اس کے لیے ماحول بہت ہی گرم تھا۔ اور کیوں نہ ہوتا؟ آخر آسٹریلیا اور سری لنکا جو مدِ مقابل تھے۔ وہی آسٹریلیا کہ جس نے ورلڈ کپ 1996ء میں گروپ مرحلے میں اپنا میچ کھیلنے کے لیے سری لنکا جانے سے انکار کر دیا تھا اور

[آج کا دن] کرائسٹ چرچ میں آیا اِک طوفان

کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے تو کوئی جیت کر بھی ہار جاتا ہے اور کوئی ہار کر بھی دل فتح کر لیتا ہے۔ سن ‏2002ء میں آج یعنی 16 مارچ کے دن کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ جب نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل نے ٹیسٹ تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنائی تھی۔ وہ ایک

[آج کا دن] تاریخ کا سب سے شاندار مقابلہ

آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین ٹیمیں سمجھا جاتا ہے۔ بلاشبہ بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو امتیازی حیثیت حاصل ہے اور یہ اِس وقت بھی ون ڈے رینکنگ میں سب سے اوپر

کراچی ایکسپریس، جو کبھی پٹری نہیں چڑھ سکی

یہ 2001ء میں 8 مارچ یعنی آج ہی کا دن تھا جب محمد سمیع کو پاکستان کی ٹیسٹ کیپ دی گئی تھی۔ اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لے کر انہوں نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ لگ رہا تھا کہ پاکستان کی 'پَیس فیکٹری' سے ایک اور پروڈکٹ نکلی ہے۔ آکلینڈ ٹیسٹ میں