زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

شین وارن کے خلاف سلیم ملک سے بہتر بیٹسمین نہیں دیکھا، مارک ٹیلر

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کئی یادوں کے ساتھ رخصت ہو گیا، لیکن اس دوران ایک اہم پہلو جس پر بہت کم لوگوں کی توجہ گئی، وہ پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک کا ذکر تھا۔ میچ کے دوران ایک وقفے میں کمنٹیٹرز مائیک ایتھرٹن اور

سری لنکا ویمنز کی آخری مقابلے میں پہلی کامیابی

بالآخر جاتے جاتے سری لنکا ویمنز کو پہلی کامیابی مل ہی گئی۔ کپتان چماری اتاپتھو کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ 93 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا۔ پاکستان نے سیریز ‏2-1 سے جیتی، لیکن آخری میچ

پاکستان ویمنز نے ون ڈے سیریز بھی جیت لی

پاکستان ویمنز نے سدرہ امین کی شاندار سنچری، منیبہ علی کے ساتھ اُن کی ریکارڈ پارٹنرشپ اور پھر فاطمہ ثنا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکا ویمنز کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل با آسانی ہرا دیا اور یوں تیسرے اور آخری ون ڈے سے پہلے ہی سیریز اپنے نام

وسیم اکرم کی چند شاہکار گیندیں

آج 3 جون ہے، پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ کے عظیم ترین لیفٹ ہینڈڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی سالگرہ کا دن۔ وہی وسیم جن کی سوئنگ ہوتی ہوئی گیندوں خاص طور پر یارکرز کا آج بھی کوئی ثانی نہیں۔ وسیم اکرم نے 1966ء میں آج ہی کے دن لاہور میں جنم

ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان، تاریخ کی نظر سے

کرکٹ کے نوجوان شائقین کو ہر گز یہ اندازہ نہیں ہوگا کہ ویسٹ انڈیز ماضی میں کتنی بڑی طاقت تھا۔ اگر آپ اندازہ لگانا چاہتے ہیں تو اس سے لگا لیں کہ آج بھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچز پر نظر دوڑائیں تو ویسٹ انڈیز کا

پاکستان ویمنز کا ون ڈے میں بھی فاتحانہ آغاز

سدرہ امین اور بسمہ معروف کی زبردست ساجھے داری اور غلام فاطمہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی شکست دے دی ہے۔ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری سیریز اب ون ڈے مرحلے میں

[آج کا دن] دِلوں کا فاتح محمد رضوان

آپ کو شاید جان کر حیرت ہوگی کہ آج یعنی یکم جون کو پیدا ہونے والے محمد رضوان نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 2015ء میں کیا تھا، یعنی 7 سال پہلے۔ لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ ایک طویل داستان ہے۔ اصل میں پاکستان کرکٹ کی ایک روایت ہے، ہر

اور پاک-ویسٹ انڈیز سیریز واقعی ملتان منتقل کر دی گئی

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، پاک-ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز واقعی ملتان منتقل کر دی گئی ہے۔ جی ہاں! یہ سیریز جون کے مہینے میں ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کا یہ مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا جہاں 8 سے 12 جون تک تین ون ڈے

[آج کا دن] جب 'پاکستان کا فضل' رخصت ہوا

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ پاکستان کے کس کھلاڑی کی زندگی پر فلم لازماً بننی چاہیے؟ تو ہو سکتا ہے آپ کا جواب عمران خان ہو، یا پھر شاہد آفریدی، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، کچھ بھی ہو سکتا ہے، لیکن اگر یہ سوال ہم سے کیا جائے تو ہمارا

[آج کا دن] جب پاکستان جیت کر بھی جیت نہ پایا

ابھی چند روز پہلے ہم یاد کر رہے تھے مصباح الحق اور یونس خان کے آخری ٹیسٹ کو۔ کیا یادگار دن تھا وہ بھی، لگتا تھا 17 سال پرانے زخموں پر گویا مرہم رکھ دیا ہے۔ 2017ء کا دورۂ ویسٹ انڈیز مصباح اور یونس کا آخری دورہ تھا، جس کے آخری ٹیسٹ کے آخری