زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان ویمنز کا کلین سویپ

پاک-سری لنکا ویمنز سیریز کے ابتدائی دو یک طرفہ مقابلوں کے بعد بالآخر تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز معرکہ دیکھنے کو ملا، جس میں پاکستان نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کر کے سیریز ‏3-0 سے جیت لی۔ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ

پاکستان ویمنز دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ سیریز بھی جیت گئیں

پاکستان ویمنز نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی با آسانی جیت کر سری لنکا کے خلاف سیریز ‏2-0 سے جیت لی ہے۔ کراچی میں کھیلی جانے والی اِس سیریز کے دوسرے معرکے میں بھی سری لنکا نے ٹاس جیت کر خود بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن تمام تر کوشش کے باوجود صرف

[آج کا دن] عمر اکمل، وہ کہ جسے کوہلی بننا تھا

آپ باؤلنگ میں باصلاحیت ہیں، بیٹنگ میں آپ کا کوئی مقابلہ ہی نہیں یا پھر فیلڈنگ میں آپ 'جونٹی رہوڈز کا ساشے پیک' ہیں لیکن یہ سب صلاحیتیں بیکار ہیں اگر کھیل کے حوالے سے آپ کا نقطہ نگاہ درست نہیں، آج کی زبان میں بولیں تو attitude ۔ اس کی

دو مختلف ڈیبیو، پاکستان ویمنز نے پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

پاکستان ویمنز نے سری لنکا کا بھرپور 'استقبال' کرتے ہوئے پہلا ٹی ٹوئنٹی چھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی میں ہونے والے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جب دسویں اوور تک 51 رنز پر صرف

پاک-ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا

پاکستان نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں ہمیں شاداب خان ایک مرتبہ پھر نظر آ رہے ہیں، جو زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز نہیں کھیلے تھے۔ ‏21 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں

[آج کا دن] سعید انور اور وہ ڈبل سنچری جو بن نہ سکی

کرکٹ تاریخ میں جو افسانوی حیثیت سر ڈان بریڈمین کے 99.94 کے بیٹنگ اوسط کو حاصل ہے، شاید ہی کسی کو حاصل ہو۔ ڈان آخری اننگز میں صفر پر آؤٹ نہ ہوتے تو ان کا ٹیسٹ ایوریج یقیناً 100 تک پہنچ جاتا۔ لیکن کیا پھر اس ایوریج کو یہ افسانوی حیثیت حاصل

اور اظہر علی کی بھی ڈبل سنچری

‏2، 1، 20، 6، 5 اور صفر، یہ ہیں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اظہر علی کی ابتدائی چھ اننگز۔ ایک ایسے وقت میں جب شان مسعود پے در پے ڈبل سنچریاں بنا رہے تھے، اظہر فارم کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ ڈرہم کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، سابق کھلاڑیوں کی پینشن میں زبردست اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے پینشن میں ایک لاکھ روپے کا غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی سے ہر کیٹیگری کے سابق کھلاڑی کے لیے ہوگا۔ اس کے تحت 10 یا اس سے کم ٹیسٹ کھیلنے والے

پاک-لنکا ویمنز سیریز، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

اگلے مہینے یعنی جون میں صرف پاکستان کی مردوں کی ٹیم ہی مصروف نہیں ہوگی بلکہ خواتین کو بھی سری لنکا کی میزبانی کا شرف حاصل ہوگا۔ اس ہوم سیریز کے لیے پاکستان نے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جس میں گل فیروزہ اور طوبیٰ

وہ دن جب مائیکل ہسی نے پاکستانیوں کی ہنسی چھین لی

قائم چاند پوری کا ایک ضرب المثل شعر ہے قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند کچھ دُور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا یہ شعر 14 مئی 2010ء کو ہمیں اتنی اچھی طرح سمجھ میں آیا کہ کسی تشریح کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ یہ وہی دن تھا جب پاکستان