زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، بالآخر انگلینڈ جیت گیا

چلیں اگر پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز ہار جاتا ہے تو سمجھ بھی آتی ہے، لیکن دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو بھلا کیا ہو گیا تھا کہ اپنے تمام ابتدائی میچز ہارا؟ آسٹریلیا سے بھی، ویسٹ انڈیز اور پھر جنوبی افریقہ سے بھی؟ بہرحال، دیر آید

سری لنکا صرف 6 دن میں دونوں ٹیسٹ ہار گیا

بھارت اگر اپنی سرزمین پر کھیلے تو ویسے ہی خطرناک حریف بن جاتا ہے لیکن جب مقابلہ سری لنکا سے ہو تو خدشہ یہی تھا کہ سیریز یک طرفہ ہوگی۔ لیکن اتنی ون سائیڈڈ سیریز کی توقع کسی نے نہیں کی ہوگی۔ دو ٹیسٹ میچز صرف 6 دن میں مکمل اور بھارت ‏2-0 سے

ویسٹ انڈیز کا 'ڈریم رن' ختم، بھارت کی شاندار کامیابی

بالآخر بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے 'ڈریم رن' کا خاتمہ کر دیا ہے اور 155 رنز کی شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی پر لگا دیے ہیں۔ ہملٹن میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بھارت نے بیٹنگ بھی خوب کی اور باؤلنگ بھی۔ ایک

نیوزی لینڈ چھا گیا، بھارت عرش سے فرش پر

ویمنز ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیریز میں ‏4-1 کی واضح شکست دی تھی اور اب ورلڈ کپ میں بھی اپنی بالا دستی ثابت کر کے دکھا دی ہے۔ روایتی حریف پاکستان کے خلاف پہلا مقابلہ جیت کر آنے والا بھارت 62 رنز سے بُری طرح ہار بیٹھا ہے۔ اس

شین وارن کی موت پر گاوسکر کا عجیب تبصرہ

بھارت کے سابق کپتان سنیل گاوسکر اس وقت سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے شین وارن کے حوالے سے اُس وقت ایک عجیب سا تبصرہ کیا جب ان کی اچانک وفات کو محض ایک دن ہوا تھا۔ وہ بھارتی ٹیلی وژن "انڈیا ٹوڈے" کے ایک

‏"سر" جدیجا عظیم آل راؤنڈرز کی فہرست میں

بھارت اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ یک طرفہ مقابلوں کی فہرست میں نیا اضافہ کر رہا ہے۔ ٹیسٹ کو اس حد تک ون-سائیڈڈ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا، "سر" رویندر جدیجا نے، جن کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے ریکارڈ بُک میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی…

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں پھر شکست

پاکستان اور بھارت ویمنز ورلڈ کپ میں 11 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں اور ہر بار پاکستان کے نصیب میں شکست ہی آئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنی مہم کا آغاز اس مقابلے سے کیا جس میں وہ لمحہ دیکھنے کے…

کیا کوہلی 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا پائیں گے؟

بھارت کے مشہور بلے باز ویراٹ کوہلی اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، جس کی پہلی اننگز میں وہ 45 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے یعنی اُن کا ٹیسٹ سنچری کا انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔ اب کوہلی کی آخری ٹیسٹ سنچری کو تقریباً ڈھائی سال گزر چکے ہیں۔ انہوں…

[ریکارڈز] ویراٹ کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے تاریخی ٹیسٹ کے ہنگامے میں شاید آپ بھول رہے ہیں کہ آج ہی سے بھارت اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ بھی شروع ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ بھارت کے ویراٹ کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔…

بھارت پاکستان کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گیا

بھارت پہنچتے ہی گویا سری لنکا کی شامت آ گئی ہے، جہاں لکھنؤ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے با آسانی 62 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے اور ساتھ ہی ایک اہم ریکارڈ کی طرف پیش قدمی بھی کی ہے۔ بھارت کی کامیابی میں اہم کردار وکٹ کیپر…