زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

ڈے-نائٹ ٹیسٹ پر بھارت کا انکار؛ آسٹریلیا نے گھٹنے ٹیک دیے

بالآخر بھارت نے اپنی بات منوا ہی لی اور کرکٹ آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ میں ڈے-نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صاف انکار کے…

"سر جدیجا" کامران اکمل بن گئے؛ ایک ہی اوور میں دو کیچ ڈراپ!

بھارتی آل راؤنڈر رویندر جدیجا اس وقت اپنی بدترین فارم میں ہیں۔ بلے بازی اور گیند بازی تو ایک طرف، "سر جدیجا" سے تو فیلڈنگ بھی نہیں ہو پارہی۔ بلے بازی میں رویندر جدیجا کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت میں…

حسن علی کے جشن سے بھارت کو مسئلہ

واہگہ پر پاک-بھارت سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب تو روزانہ ہی ہوتی ہے لیکن گزشتہ روز یہ تقریب کچھ خاص تھی۔ پاکستان کے کئی معروف کھلاڑی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے اور جوش و خروش تب عروج پر پہنچا جب حسن علی نے جشن منانے کے خاص انداز کے…

پانچ آئی پی ایل 'لیجنڈز' جن سے کبھی سنچری نہیں بنی

ٹی ٹوئنٹی ہمیشہ سے بلے بازوں کا کھیل رہا ہے، کم از کم کوشش تو یہی کی جا رہی ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ رنز بنیں۔ اس کے لیے قوانین بھی ایسے بنا دیے گئے ہیں جن سے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا لائسنس مل جائے۔ اس کے باوجود کسی ٹی ٹوئنٹی میچ…

ویراٹ کوہلی اب ٹائم میگزین میں بھی

ویراٹ کوہلی دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹار ہیں اور اگر اب بھی اگر کسی کو شک ہے تو ٹائم میگزین نے اس کا بھی خاتمہ کردیا ہے۔ معروف جریدے نے 2018ء کے لیے اپنی '100 مؤثر ترین شخصیات' کی فہرست میں بھارتی کپتان کو بھی شامل کیا ہے۔ کوہلی کھیل…

آئی پی ایل، پہلے سیزن کے ریکارڈز، جو آج تک نہیں ٹوٹے

اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن جاری ہے۔ اب تک ہونے والے 10 سیزنز میں ہم نے بہت کچھ دیکھا۔ آئی پی ایل روایت ساز بھی رہا اور روایت شکن بھی، میدان سے باہر تنازعات سے لے کر میدان میں بنتے ٹوٹتے ریکارڈز تک، آئی پی ایل نے دنیائے کرکٹ…

جوتا پھینکنے کا انجام، چنئی تمام میچز سے محروم

انڈین پریمیئر لیگ کے جاری سیزن میں چنئی سپرکنگز اپنے ہوم گراونڈ کے متوقع فائدے سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، کیونکہ اب اس کے باقی تمام 6 ہوم میچز دوسرے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تمل ناڈو اور کرناٹک کے مابین پانی…

کوہلی کا مجسمہ اب مادام تساؤ عجائب گھر میں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا مومی مجسمہ اب جلد مادام تساؤ عجائب گھر، دہلی میں نظر آئے گا۔ ان سے پہلے کھیلوں سے منسلک تین شخصیات کپل دیو، سچن تنڈولکر اور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے اس عجائب گھر میں موجود ہیں۔ ویراٹ…

اگلی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملات پر بھارت اور آئی سی سی میں ٹھن گئی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تجویز دی ہے کہ 2021ء میں طے شدہ چیمپیئنز ٹرافی کو روایتی ایک روزہ مقابلوں کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کروایا جائے۔ 1998ء سے لے کر 2017ء تک ہر بار چیمپیئنز ٹرافی ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی صورت میں ہی کھیلی…

آئی پی ایل پاکستان سپر لیگ کے نقش قدم پر

انڈین پریمیئر لیگ نے پاکستان سپرلیگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالآخر اپنے گیارہویں سیزن میں ڈی آر ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کی تصدیق آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھی کر دی ہے۔ بھارت امپائر کے فیصلے پر نظرثانی کے…